Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

لیبیا: موبائل شاپ کو 16 سال بعد پارسل موصول، دکاندار حیران

طرابلس: لیبیا میں ایک موبائل شاپ پر 16 سال بعد پارسل موصول ہو گیا۔ دکاندار پرانے موبائل کا پارسل دیکھ کر اپنی ہنسی نہ روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک موبائل شاپ پر اس وقت حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملا۔ جب دکان پر اچانک ایک ایسا پارسل پہنچا جو 16 برس قبل روانہ کیا گیا تھا۔

پارسل کھولنے پر معلوم ہوا کہ اس میں موجود موبائل فونز 2010 کے دور کے نوکیا ماڈلز ہیں۔ جنہیں دیکھ کر دکاندار اپنی ہنسی نہ روک سکا۔

رپورٹ کے مطابق یہ موبائل فونز 2010 میں آرڈر کیے گئے تھے۔ تاہم 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی، ریاستی نظام کی تباہی، کسٹمز کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال کی خرابی کے باعث یہ کھیپ برسوں تک مختلف گوداموں میں پڑی رہی۔

یہ وہ دور تھا جب نوکیا کے بٹن والے فونز موبائل مارکیٹ پر راج کرتے تھے۔ اور میوزک ایڈیشن فون رکھنا ایک اسٹیٹس سمبل سمجھا جاتا تھا۔ حالات کی خرابی کے باعث یہ پارسل وقت کی گرد میں گم ہو گیا۔ جو اب 2026 میں اچانک اپنی منزل تک پہنچ گیا۔

Related posts

انتہا پسند بھارت میں خاتون صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو قتل کی دھمکیاں

Mobeera Fatima

فلپائن ، 15 لاکھ لیٹر تیل لے جانے والا جہاز سمندر میں ڈوب گیا

Mobeera Fatima

امریکا ایران مذاکرات کا نیا دور اگلے ہفتے سوئٹزر لینڈ میں متوقع ہے ، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment