Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ تباہ

امریکا میں صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔

دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو آتش گیر مادے سے آگ لگائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش بجھانے کے خودکار نظام کی ناکامی کی وجہ سے باکسز میں موجود ووٹ تباہ ہوگئے۔

اس سے قبل بھی ایک بیلٹ باکس میں آگ لگائی گئی تھی لیکن اس میں موجود سسٹم کی وجہ سے زیادہ تر ووٹ محفوظ رہے۔امریکی حکام کے مطابق دونوں واقعات میں استعمال ہونے والے آتش گیر مادے کے باعث یہ ممکنہ طور پر منظم کارروائی کا حصہ ہے، تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ان واقعات کو امریکی حکام نے جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ باکسز پر حملوں کے بعد ووٹ جمع کرنے کے عمل کو بڑھایا جائے گا، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہفتے کے روز صبح 11 بجے کے بعد بیلٹ باکسز میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد متبادل بیلٹ کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔

Related posts

گلین میکسویل نے پاکستان کو وائٹ بال کی خطرناک ٹیم قرار دے دیا

Mobeera Fatima

9 محرم کے جلوس ، سیکورٹی ہائی الرٹ ، کئی شہروں میں موبائل فون سروس ، معطل ، حساس مقامات سیل

Mobeera Fatima

لوسانے ڈائمنڈ لیگ، نیرج چوپڑا سیزن کی بہترین تھرو پھینک کر فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment