Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

لوسانے ڈائمنڈ لیگ، نیرج چوپڑا سیزن کی بہترین تھرو پھینک کر فائنل میں پہنچ گئے

بھارتی جیولین تھرور اور پیرس اولمپکس میں سلور میڈلسٹ نیرج جوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ 2024 میں سیزن کی بہترین تھرو پھینک کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سوئٹزرلینڈ میں جاری لوسانے ڈائمنڈ لیگ 2024 میں نیرج چوپڑا نے گروئن انجری میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیرج چوپڑا نے سیزن کا بہترین 89.49 میٹر کا تھرو پھینک کر ڈائمنڈ لیگ میٹنگ سیریز ٹیبل میں دوسرے نمبر پر رہ کر فائنل میں جگہ بنالی۔

نیرج چوپڑا نے 82.10 میٹر کی پہلی، 83.21 میٹر کی دوسری تھرو پھینکی۔ تیسرے راؤنڈ میں نیرج چوپڑا نے 83.13 میٹر اور چوتھے راؤنڈ میں 82.34 میٹر کی تھرو پھینکی۔ پانچویں راؤنڈ میں 85.58 میٹر کی تھرو پھینکی

بھارتی ایتھلیٹ نے سیزن کی بہترین تھو چھٹے راؤنڈ میں پھینکی جو 89.49 میٹر دور جاکر گری اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئے۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے اسی راؤنڈ میں 90.61 میٹر تھرو پھینک کر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

ڈائمنڈ لیگ کا فائنل 14 ستمبر کو برسلز میں کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ لیگ میٹنگ سیریز ٹیبل میں ٹاپ 6 میں شامل کھلاڑی فائنل میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈلس پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔

Related posts

عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

Mobeera Fatima

خواتین کیساتھ پنجاب پولیس کا سلوک فسطائیت کی بدترین مثال ، وقت آنے پر حساب لینگے ، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

روس کیساتھ 3 سالہ جنگ میں45 ہزار سے زائد یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، صدر یوکرین

Mobeera Fatima

Leave a Comment