Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں: ذرائع

اسلام آباد: ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں، ان کا بلڈ پریشر نارمل اور ای سی جی معمول کے مطابق ہے جب کہ خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں مگر چڑچڑا پن بڑھ گیا ہے جس سے نفسیاتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چند ماہ قبل انہیں دانت کی تکلیف ہوئی تھی جو اب ٹھیک ہے جب کہ گزشتہ سال مارچ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں پشت کی درد اور بواسیر کی شکایت کی تھی مگر جیل آکر اس بارے نئی شکایت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کے معمولات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا، ان کا مشقتی کھانا حسب سابق تیار کرتا ہے جسے جیل اسپتال کے ڈاکٹر خود کھا کر اس کے صحت بخش ہونے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد کھانہ عمران کو دیا جاتا ہے۔ 

Related posts

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا

Mobeera Fatima

چین نے پاکستان کیلئے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا

Mobeera Fatima

اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.5 ارب ڈالر بھیجے ، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment