Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ سیریز کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون کریگا۔

چیئرمین پی سی بی نے مریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی ، اور یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔

جوناتھن اٹکیسن نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی دعوت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

 

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ، قیمت 277.77 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

عمر گل بنگلا دیش کے بائولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

Mobeera Fatima

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment