Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شانگلہ اور مالاکنڈ میں ٹریفک کے خوفناک حادثات ، 10 افراد جاں بحق

شانگلہ اور مالاکنڈ میں ٹریفک کے خوفناک حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی خٹکو شاہ میں موٹر کار نہر میں گرنے سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، مرنے ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو نہر درگئی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شانگلہ میں الپوری کے نواحی علاقے ملک خیل کوٹکے کے مقام پر مسافر جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 3  زخمی ہو گئے ، جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں چچا زاد بھائی ہیں۔

Related posts

امریکی ٹیکنالوجی کے خلاف پالیسیاں، ٹرمپ کا ٹریف لگانے کا عندیہ

Mobeera Fatima

امیر جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

حکمران اتحاد اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کیلئے نام فائنل کر لئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment