Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی ، عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں، دونوں کی 20،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

واضح رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

Related posts

نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم چیلنج

Mobeera Fatima

ایس آئی ایف سی کے نتائج ، چھ ممالک کے ساتھ دس بلین ڈالرز کے معاہدے

admin

Leave a Comment