Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی

سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

یورپی ملک کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ سویڈن جانے کے خواہشمند افراد اسلام آباد میں ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستانی شہری 90 دن کیلئے شینگن ویزے کی درخواست پاکستان میں ہی دے سکتے ہیں، درخواستوں کو اسلام آباد میں وی ایف ایس گلوبل کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔

مزید معلومات سویڈن کی امیگریشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز کی بحالی کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ سویڈن نے اپریل 2023 میں سیکیورٹی وجوہات پر ویزاسروسز عارضی طور پر بند کی تھیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

admin

9 مئی واقعات ، لاہور میں سرکاری املاک کو 10 کروڑ ، 68 لاکھ کا نقصان پہنچا ، عدالت میں رپورٹ پیش

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment