Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور ترکی اسرائیل کیخلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کریں ، سراج الحق

جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے اسماعیل ہنیہ سے چند ماہ قبل ہونے والی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ نے مجھے بتایا ایک شہید ہو گا تو دوسرا تیار ہو گا۔

سراج الحق نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اسماعیل ہنیہ سے گزشتہ مہینوں میں ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ہم پر ایسا حملہ ہو سکتا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایران نہیں، پوری امت کا مسئلہ ہے،ایرانی سکیورٹی پر اٹھائے جانے والے سوالات درست ہیں، ترکی، پاکستان، انڈونیشیا، سعودی عرب اور دیگر ممالک اس حملے کا جواب دیں ، پاکستان اور ترکی کو اسرائیل کیخلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں نے گزشتہ 75 سال سے سکون کا سانس نہیں لیا، اب مشترکہ امن فوج بنانے کی ضرورت ہے۔

Related posts

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت بلند ترین 2 لاکھ ، 54 ہزار روپے پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment