Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کی کنجی ہے ، بلاول کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات

بلاول بھٹو نے سفارتی مشن کے ہمراہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا، دہشتگردی کے واقعے کو جواز بنا کر بھارت نے غیر قانونی اقدامات کیے اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کنجی ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سمیت دنیا کے دیگر تنازعات حل کروانے میں کردار ادا کرے۔

اس موقع پر سلامتی کونسل کی صد ر نے مینڈیٹ کے تحت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

امریکی پاپ ڈیوا ایناستاسیا ورلڈ ٹینس لیگ 2024 میں اسٹیج لے گی۔

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

Leave a Comment