Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ

پنجاب حکومت نے 15 دن کے لیے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد ہو گی۔

صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، اس کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے،مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری، 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں۔

احکامات صوبہ بھر میں قائم ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گے، پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کیلئے سنگین خطرات کا باعث ہے، تمام ڈپٹی کمشنرزکو ائیرپورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا سسلسلہ بحال

Mobeera Fatima

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست

Mobeera Fatima

مری میں کئی غیر قانونی پلازے اور دیگر تعمیرات منہدم ، آپریشن کرنیوالی ٹیم پر حملہ

admin

Leave a Comment