Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر 15 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی

علامہ اقبال ایئرپورٹ پرغیرملکی باشندے سے 15 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق غیر ملکی باشندہ تھائی ایئرلائن کی پرواز سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا، غیر ملکی باشندے سے برآمد منشیات کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق مشکوک مسافر بین الاقوامی آمد کے گرین چینل سے سامان کے بغیر گزر گیا، کچھ دیر بعد سامان لینے کیلئے انٹرنیشنل ارائیول ہال میں واپس پہنچا، کسٹم ٹیم نے سامان کی تلاشی لی تو منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، کسٹمز کی ٹیم نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا

Mobeera Fatima

انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو فالو کرتے ہیں یا نہیں، مشرفی مرتضیٰ کا حیرت انگیز جواب

Mobeera Fatima

متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاک افغان افواج میں فائرنگ ، طورخم سرحد بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment