Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہر ٹیم، حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 30 اگست کو یو اے ای اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔

2 ستمبر کو ایک بار پھر پاکستان افغانستان کے سامنے آئے گا، 4 ستمبر کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا، پانچ ستمبر کو افغانستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہو گا۔

دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

Mobeera Fatima

زرِ مبادلہ ذخائر کو جون میں 13 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

بجلی کے 2 میٹر پر پابندی کی خبریں بےبنیاد ہیں ، پاور ڈویژن

Mobeera Fatima

Leave a Comment