Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیرپور: دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور 3 بچے جاں بحق

خیرپور میں مبینہ طور پر دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور  اس کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیر پور کے علاقے  پیرجوگوٹھ میں مبینہ طور پر دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون اور 3 بچوں کو گزشتہ روز تعلقہ اسپتال لایا گیا تھا جو اب دم توڑ گئے ہیں۔ 

خاتون کے رشتے داروں کی جانب سے پولیس کے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ خاتون نے گزشتہ روز دکان سے دودھ خرید کربچوں کو پلایا اورخود بھی پیا تھا، دودھ پینے کے بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی تو انہیں تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related posts

ازخود نوٹس کیس: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری

admin

وزیر داخلہ کا اووربلنگ پر افسران، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment