Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

جونیئر ڈیوس کپ: بھارتی میڈیا کی 15 سالہ پاکستانی پلیئر کیخلاف مہم، سچ سامنے آگیا

بھارتی میڈیا پاکستاں کے جونیئر ٹینس پلیئرز کے خلاف زیر اگلنے لگا۔

جونیئر ڈیوس کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی میڈیا نے 15 سالہ پاکستانی  پلیئر کے خلاف مہم شروع کردی، سوشل میڈیا پر ادھوری ویڈیو کی بنیاد پر بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کیا۔

ڈیوس کپ میں شکست کے بعد پاکستانی پلیئرز میکائیل بیگ کے بھارتی پلیئرز کے ساتھ ہاتھ ملانے کے انداز پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا۔

پی ٹی ایف کے ذرائع کے مطابق میکائیل علی بیگ میچ ہارنے پر خود سے اپ سیٹ تھے، بھارتی میڈیا ادھوری ویڈیو پر شور مچا رہا ہے، پوری ویڈیو میں پلیئر کو بھارتی حریف سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں تم سے نہیں خود پر ناراض ہوں۔

مکمل ویڈیو میں پاکستانی پلیئر کو کوچ سے گلے لگ کر روتا بھی دیکھا جاسکتا ہے، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچز نے بھی آپس میں ہاتھ ملایا۔

Related posts

وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی

Mobeera Fatima

کبھی آنکھ میں آنسو نہیں آئے، بچوں کو گارڈ آف آنر ملا تو آنکھیں نم ہوگئیں، مریم نواز

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment