Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار تسلیم کر لیا

بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔

ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خا رجہ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کئے جبکہ کئی اور ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کیلئے کوششیں کیں۔

جے شنکر نے کہا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک پریشانی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔ اس سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے جنگ بندی میں امریکی کردار کو مکمل طور پر مسترد کیا تھا۔

Related posts

حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق ابھی ارادہ ظاہر کیا ہے، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 16 اہلکار شہید

Mobeera Fatima

رواں سال ڈالر میں عالمی تجارت مزید کم ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment