Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق ابھی ارادہ ظاہر کیا ہے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق ابھی صرف اپنے ارادے کو ظاہر کیا ہے۔

شہباز شریف کے مشیر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کے لیے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔  کابینہ منظوری دے گی تو ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ بھی ڈکلیئریشن سے متفق ہو جائے تو اس پارٹی پر پابندی عائد ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں دیے گئے طریقے کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک کیس دائر کرے گی۔ عمران خان اور سابق صدر عارف علوی کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

Related posts

امریکا کا بنگلا دیش کیلئے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف انکوائری کا انکشاف ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی سے روک دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment