Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سابق امریکی صدر جوبائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

سابق امریکی صدر جوبائیڈن پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ 

بائیڈن آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن گزشتہ ہفتے تکلیف کے باعث اسپتال گئے تھے جہاں کینسر کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

بیان کے مطابق سابق صدر بائیڈن اور ان کے اہلخانہ علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن اور انکے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن کو کینسر کی تشخیص کا سن کر اہلیہ میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔

Related posts

پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گورنر پنجاب

Mobeera Fatima

ملک میں سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے مقتدر حلقے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف ضمنی چالان داخل کر ادیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment