Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں، امریکی فاسٹ باؤلر

پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر علی خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دباؤ میں نہیں تھے بلکہ وہ تھے، ہمیں معلوم تھا کہ ہم انہیں ہرانے کے قابل ہیں۔

علی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ میں فٹنس سمیت چاروں شعبوں میں پاکستان کو شکست دی۔ ہم پاکستان کو دوبارہ شکست دینے کے قابل ہیں،  میں سمجھتا ہوں کہ ہم واقعی ایک اچھی ٹیم ہیں۔

امریکی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اگر ہمارے پاس پوری طاقت کا اسکواڈ ہو تو ہم اپنے اچھے دن نہ صرف پاکستان بلکہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہوگی اگر ہم پاکستان کے خلاف پھر کھیلیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو گروپ اسٹیجز میں امریکا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related posts

مشکلات کے باوجود قوم کا عزم اور اتحاد ہمیشہ غالب رہا، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

بھارت نہ جانے کا فیصلہ کس کا تھا؟ بنگلا دیش کے مشیر کھیل نے واضح کردیا

Mobeera Fatima

ارشد ندیم کا طلبا کے لیے100لیپ ٹاپس بطور تحفہ دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment