Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اورنج لائن، میٹرو ، سپیڈو میں مفت سفری سہولیات دینے کا فیصلہ

پنجاب میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں اورنج لائن، میٹرو اور سپیڈو بسوں پرمفت سفری سہولیات کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی۔ پنجاب حکومت بزرگوں، اسپیشل پرسن اوراسٹوڈنٹس کو پنجاب ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں فری سفری سہولیات دینے جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان اور راولپنڈی میٹرو بس و اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولیات کی فراہمی کی جائے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عملدرآمد کی تیاری پکڑ لی۔

بزرگوں، اسٹوڈنٹس اور اسپیشل پرسن کے لئے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر مفت سفرکیلئے سمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کوارسال کر دی گئی ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج سمری کی منظوری دی جائے گی۔

Related posts

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Mobeera Fatima

بند ہونے کے باوجود مائیکروویو، ٹی وی اور چارجر بجلی کیوں خرچ کرتے ہیں؟

Mobeera Fatima

یہ بات غلط ہے کہ میری وجہ سے سلیکشن کمیٹی دباؤ میں آئی، وہاب ریاض

Mobeera Fatima

Leave a Comment