Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ، المواصی کیمپ پر حملے میں 41 فلسطینی شہید، لاشیں بھی نہ مل سکیں

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواصی کیمپ پر وحشیانہ حملے کے نتیجے میں 41 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی باقیات تک نہ ملیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر گرائے۔ اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ پر حملے میں امریکی بم استعمال کیے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ میں گزشتہ رات ہولناک قتل عام کیا جس کے نیتجے میں 41 فلسطینی شہید اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ المواصی کیمپ پر حملے کے 19 شہدا کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں۔

غزہ میڈیا دفتر نے اس حوالے سے بتایا کہ طاقتور بموں کے استعمال سے 22 شہدا کی باقیات تک پگھل گئیں۔ خوفناک تباہی کے باعث ان 22 شہدا کی لاشیں بھی نہیں مل سکیں۔

Related posts

پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا

Mobeera Fatima

کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment