Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار، 2 کھلاڑی آؤٹ

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ قومی ٹیم ایک بار پھر اننگز کے آغاز پر ہی مشکلات کا شکار ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق 15 رنز کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے صرف 7 رنز بنائے۔

عبداللہ شفیق کے بعد آنے والے کھلاڑی کپتان شان مسعود زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ ہو سکے اور 19 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وہ جیک لیچ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود صرف تین رنز کا اضافہ کر سکے۔

ٹاس جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے۔ سب کھلاڑی بہت پرجوش ہیں اور ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

Related posts

عمران خان جیسی ذہنیت رکھنے والے افراد کیخلاف ہوں، عفت عمر

Mobeera Fatima

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کیس، کیا فوج میں اب جوڈیشل کور بھی بنا دی جائے، جسٹس حسن اظہر رضوی

Mobeera Fatima

پہلا ٹیسٹ میچ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment