Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

61 ارب روپے کے قرض جاری، پنجاب میں نئے کاروبار شروع کرنے کا ریکارڈ قائم

پنجاب میں تین ماہ میں 61 ارب روپے کے قرض جاری کئے گئے جس سے صوبے میں نئے کاروبار شروع کرنے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لیے پلان طلب کر لیا۔

اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ آسان کاروبار فنانس اورکارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔

ایم ڈی پی ایس آئی سی نے آسان کاروبار اسکیم پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے، 3ماہ میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرض جاری کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار شروع کرنے کیلئے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے، 6 ہزار 753 خواتین نے کاروبار کیلئے 3 ارب 42 کروڑ روپے کا قرض لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قرض کے لئے زیر غور درخواستوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔

Related posts

ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment