Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی، سنجے نروپم

رافیل طیاروں سے متعلق اسکینڈل پر بھارتی کانگریس رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا ہے کہ ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو تبدیل شدہ وضاحت نہیں بلکہ تحقیقات کی ضرورت ہے، بی جے پی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ رافیل بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا۔

کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا نے مزید کہا کہ مودی اور ایرک ٹراپیئر کے پی آر اسٹنٹس کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

کانگریس رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ رافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزار کروڑ کی کرپشن کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی۔

Related posts

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن، رنز کا ڈھیر، پاکستان کی پوزیشن مضبوط

Mobeera Fatima

پاک امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشق 2024ء کی اختتامی تقریب

Mobeera Fatima

آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی، وزیر توانائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment