Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے گلے لگایا ، گلے شکوے دور ہو گئے ، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  سے ملاقات ہو گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ، میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا ، ملاقات میں گلے شکوے دور ہو گئے ، مجھے پارٹی سے نکالا ہی نہیں گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 22 اگست جلسے کی ذمہ داری دی ، پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ختم کر رہا ہوں،  پارٹی رہنمائوں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے  کہ اس سے قبل کئی بار بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی گئی جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے ملاقات سے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کر دی تھی ، شیر افضل مروت کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے کسی بھی شوکاز کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا، آپ کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف دیے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Related posts

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

Mobeera Fatima

افغان حکومت ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کرے تو تعاون کیلئے تیار ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف

Mobeera Fatima

میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ کا پانچواں ایڈیشن کل یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں شروع ہوگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment