Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور، روٹی کی قیمت میں اضافہ

ضلعی انتظامیہ پشاور نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 125 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ پہلے120 گرام وزن کی روٹی 15 روپے میں دستیاب تھی۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین پرائس ریویو کمیٹی کی سفارش پرکیا، نئے نرخوں کا نفاذ ضلع پشاور میں فوری طور پر کردیا گیا۔

دوسری جانب نانبائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی 80 کلو گرام بوری 7ہزار سے بڑھ کر8 ہزار900 روپے پر پہنچ گئی ہے، روٹی کے نئے نرخوں پر بھی ہمیں نقصان ہی ہوگا۔

Related posts

سونا 2 لاکھ 66 ہزار 3 سو روپے فی تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لئے لعنت ہے ، سومی علی

Mobeera Fatima

200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment