Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پونے، کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران ایک کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروارے اسٹیڈیم میں میچ کے دوران  35 سالہ عمران پٹیل نامی بیٹر اننگ کا آغاز کرنے کیلئے گرائونڈ  آیا ہی تھا  تھوڑی دیر بعد انہوں نے سینے اور ہاتھ میں درد کی شکایت کی۔

بیٹر نے تھوڑی دیر بعد امپائر کو اپنی حالت کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہیں پویلین میں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم واپس جاتے ہوئے وہ گرائونڈ میں ہی گر گیا۔

گرائونڈ میں موجود تمام کھلاڑی عمران پٹیل کی جانب دوڑے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، کرکٹر کی بیوی اور 3 بیٹیاں ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔

Related posts

ترک فوج اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے، صدر ایردوان کی دھمکی

Mobeera Fatima

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025،پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو ہرادیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment