Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ہے۔

پیٹرول کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256.64 روپے فی لٹر ہے۔

Related posts

کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

خنجراب پاس پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

دو بار یکطرفہ محبت کا درد سہنا پڑا، زارا ترین

Mobeera Fatima

Leave a Comment