Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

توانائی سیکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی سیکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ توانائی سیکیورٹی اب ملک کی مجموعی مستقبل کی منصوبہ بندی کا ایک اہم ستون بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود بروقت اقدامات اور توانائی کے مؤثر استعمال کے باعث کسی بڑے بحران سے بچاؤ ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کے قیام پر کام تیز کیا جائے۔ انہوں نے توانائی کی بچت اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ٹرانسپورٹ کو بتدریج برقی گاڑیوں (EV) پر منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سرکاری استعمال کے لیے صرف الیکٹرک بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں۔

Related posts

سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار

Mobeera Fatima

انور مقصود کو کینیڈا حکومت نے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نواز دیا

admin

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں جدید فضائی دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment