Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آئینی ترمیم، صوبوں اور مرکز کے پاس وسائل میں توازن کی ضرورت ہے،راناثناءاللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آئین مقدس دستاویز ہوتی ہے لیکن حرف آخر نہیں ہوتی، مثبت بات چیت اور بحث جمہوریت کا خاصا ہے۔

ایک انٹرویو میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آئین میں بہتری کیلئے ترامیم کی جاتی ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پربات ہو رہی ہے وہ ہوتی رہے گی۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ 27 ویں ترمیم آنے کی بات ہے لیکن ابھی آئی نہیں ، ایسا بھی نہیں کہ اب ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں،ا س حوالے سے مشاورت کاعمل شروع ہے،پیپلزپارٹی سے بھی مشاور ت کی گئی ہے۔ مولانافضل الرحمان سمیت سب کو منائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ اختیا ۔ر اب چیف جسٹس اورجوڈیشل کمیشن کے پاس ہی ہو گا، 18 ویں ترمیم سے ن لیگ کوکوئی مسئلہ نہیں، 18 ویں ترمیم صوبے اورفیڈریشن کے وسائل کی تقسیم سے متعلق ہے۔

Related posts

پاکستان کا امریکی ٹیرف مذاکرات سے کامیاب اخراج

Mobeera Fatima

برائلر مرغی کا گوشت 383 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

Leave a Comment