Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان پر فلم ’’کنگ‘‘ میں ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی کاپی کرنے کا الزام

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو حال ہی میں اپنی آنے والی فلم “کنگ” کے لیے امریکی اداکار بریڈ پٹ کے مشہور ایف ون لک کی نقل پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کنگ کا پہلا منظر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا، جس میں وہ چمڑے کی بھوری جیکٹ، نیلی قمیص اور چمکدار دھوپ کے چشمے میں دکھائی دیے، جس کا موازنہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر بریڈ پٹ کے ایف ون فلمی انداز سے کیا۔

سوشل میڈیا پر چند صارفین نے لکھا کہ شاہ رخ خان کا لباس، بالوں کا رنگ اور اسٹائل بالکل براد پٹ کے جیسا ہے، جب کہ دیگر نے کہا کہ یہ محض اتفاق یا فیشن کی مماثلت ہو سکتی ہے۔

ہدایتکار سدھارتھ آنند نے اس تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگوں کو ہر بات پر اعتراض کرنے کی عادت ہو گئی ہے، کچھ ناظرین ہر چھوٹی چیز کو تنقید کا باعث بناتے ہیں، لیکن یہ سب ایک فطری حصہ ہے جو ہر بڑے پروجیکٹ کے ساتھ آتا ہے۔

Related posts

رجب بٹ کی بیٹے کے ساتھ وائرل ویڈیو پر ایمان فاطمہ کا سخت مؤقف

Mobeera Fatima

لائیو شو میں شوہر نے فضا علی کو اٹھا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Mobeera Fatima

خفیہ نکاح یا نیا میوزک پراجیکٹ؟ حاوی کی دلہن کے ساتھ تصویر وائرل

Mobeera Fatima

Leave a Comment