Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اسٹار ورون دھون پر جعلی ریویوز لینے کا سنگین الزام

بالی ووڈ اسٹار ورون دھون اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کے حوالے سے ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

ان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی فلم کے حق میں جعلی عوامی ریویوز (Public Reviews) کروا رہے ہیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انسٹاگرام انفلوئنسر سمرن بھٹ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر کچھ لوگ ورون دھون کی فلم کی زبردستی تعریفیں کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by simran Bhat (kp kakyn) (@kakyn_rocks)

سمرن کے مطابق، ان افراد نے انہیں کیمرے کے سامنے مخصوص جملے بولنے کو کہا اور جب انہوں نے بغیر فلم دیکھے ریویو دینے سے انکار کیا تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

سمرن نے طنزیہ سوال کیا، “کیا ورون دھون کے اتنے برے دن آگئے ہیں کہ انہیں جعلی ریویوز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے؟”

ورون دھون نے خاموشی توڑتے ہوئے سمرن کی ویڈیو پر کمنٹ کیا، “امید ہے اس ویڈیو سے آپ کو وہ ویوز مل جائیں گے جو آپ چاہتی ہیں۔”

اس کے جواب میں سمرن نے اداکار کو چیلنج کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے اپنا پہلا کمنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا جس میں انہوں نے سمرن پر ڈرامہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Related posts

پیرس کیوں چھوڑا؟ شرمیلا فاروقی کو ترکی جانے پر شدید تنقید کا سامنا

Mobeera Fatima

لوگ میرے کام پر رائے دیں، ذاتی زندگی کو موضوع نہ بنائیں، عینا آصف

Mobeera Fatima

این ہیتھوے کا انٹرویو میں “انشاءاللہ” کہنا وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment