Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور سلامتی پر مرکوز ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ ترکیہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر ان کی طیب اردوان سمیت دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فورم میں پاکستان کی شرکت تعمیری سفارتکاری اور عالمی تعاون کے عزم کا اظہار ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، عطاء اللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی ہوں گے۔

Related posts

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس 14 اگست تک معطل رہے گی

Mobeera Fatima

فیض حمید شواہد کیساتھ عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے ، فیصل واوڈا کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment