Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور اور فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 548 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 555 روپے تھی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج زندہ برائلر کی تھوک قیمت 364 روپے جبکہ پرچون میں 378 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے اور فی درجن انڈوں کی قیمت 246 روپے پر برقرار ہے۔

فیصل آباد میں بھی مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہو گیا ہے، شہر میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 540 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 246 روپے ہے۔ گزشتہ روز فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 551 روپے کلو تھا جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 380 روپے کلو تھا۔

Related posts

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے

Mobeera Fatima

بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید

Mobeera Fatima

اربوں روپے مالیت کی مفت بجلی، تقسیم کارکمپنیوں کے ملازمین ماہانہ 34298013 یونٹس فری استعمال کرتے ہیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment