Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 85 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔

واضح رہے  گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک ہزار 576 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

سونے کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی

Mobeera Fatima

فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 41 ہزار 200 ہو گئی

admin

سونے کی قیمت میں 14 سو روپے کی کمی

admin

Leave a Comment