Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

الزامات مسترد ، بھارت کو آزاد کشمیر کے جمہوری عمل پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ، دفتر خارجہ

پاکستان نےبھارت کے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق الزامات اوربیانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت کوآزاد کشمیر کے جمہوری عمل پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی و قانونی حق نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان بنگلا دیش کی حالیہ اندرونی پیش رفت سے آگاہ ہے،پاکستان بنگلا دیش کی حالیہ اندرونی پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا،پاکستان دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،بھارت سے دیا گیا بیان بھارت اور بنگلا دیش کا باہمی معاملہ ہے۔

بنگلا دیشی عوام اپنے معاملات آزادانہ طور پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستان بنگلا دیش کی خودمختاری اور عوام کے آزادانہ فیصلوں کا احترام کرتا ہے،بنگلا دیش کے ساتھ ترقی اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز یوم استحصال کشمیر منایاگیا،مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں،بھارت کے 5اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی گئی۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب کےدورے پرگئے ہیں،وزیراعظم آج سے8اگست تک سعودی عرب کادورہ کریں گے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہوں گے،وزیراعظم شہبازشریف ،شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے،دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کےاموراورتعاون کےشعبوں پرگفتگوہوگی۔

Related posts

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment