Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جان کیری کی ایران پالیسی پر تنقید، جنگ کو غیر ضروری قرار دے دیا

سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران پالیسی پر تنقید کی اور جنگ کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

جان کیری نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں بنیادی ذمہ داری ادا نہیں کی اور امریکی فوجیوں کے اہلخانہ کو جنگ کے واضح مقاصد سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف امریکی جنگ نہ صرف غیر ضروری تھی بلکہ اس کے نتیجے میں خطے میں خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کو اپنی پالیسی ترتیب دینے میں مزید وقت لینا چاہیے تھا اور زیادہ محتاط و حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ماضی کے کئی تنازعات کے باوجود کبھی بند نہیں ہوئی، اس لیے موجودہ صورتحال میں بھی غیر ضروری خوف و ہراس پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

Related posts

منشیات اسمگلنگ ، سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سر قلم

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے، سابق امریکی مشیرِ

Mobeera Fatima

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment