Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج رات پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کو اوگرا آج سمری بھجوائے گی، جس کے بعد سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزیراعظم کی مشاورت کے بعد قیمتوں کا حتمی اعلان رات بارہ بجے تک کیا جائے گا۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ہے، رپورٹ کے مطابق 16 جون کو 73 ڈالر 23 سینٹ فی بیرل خام تیل فروخت ہورہا تھا جو 17 جون کو 76 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔

24 جون کو خام تیل کے نرخوں میں مزید کمی ہوئی اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر تک پہنچ گئی لیکن 27 جون کو ایک بار پھر خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، قیمتوں کا حتمی اعلان حکومت کرے گی۔

Related posts

چینی کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

کارساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولیات نہیں دی جا رہیں ، خبریں غلط ہیں ، جیل حکام

Mobeera Fatima

پنجاب کے سرکاری ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس بند کرنے کیلئے محکمہ صحت نے پلان مانگ لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment