Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کُرم میں قیام امن کیلئے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کُرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

کُرم میں قیام امن کے لیے فریقین نے معاہد ے پردستخط کر دیے ہیں، معاہدے کے متن کے مطابق کُرم میں اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

2008میں طے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا، معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا پڑے گا، واضح رہے کہ کُر م میں امن و امان کے قیام کیلئے 3 ہفتوں سے جرگہ جاری تھا۔

یاد رہے کہ جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہوسکے تھے۔ اب دونوں فریقین معاہدے کے نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔

Related posts

پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

بلوچستان اور لیاری کے بعد فٹ بال ملک بھر میں مقبول

Mobeera Fatima

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment