Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد کو ایک ماہ قید کی سزا

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت کی جانب سے متعدد نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود مقدمے کا چالان جمع نہیں کروایا جا رہا تھا، جس پر عدالت نے کارروائی کی۔

سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے زبانی حکم سناتے ہوئے کہا کہ تحریری حکم نامہ تھوڑی دیر میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

Mobeera Fatima

شرمیلا فاروقی نے 6 سال بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرلی

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے ججوں کی نامزدگی ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment