Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، وہ 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کی عمر 86 سال سے زائد تھی۔

ذرائع کے مطابق مہرے کے آپریشن کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز رہتی تھی، اس سے قبل دل کی تکلیف ہونے پر ان کا بائی پاس بھی کروایا گیا تھا۔

پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے، وہ ایک عظیم دینی، علمی، اور سیاسی شخصیت تھے۔

مرحوم کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی نمایاں کردار رہا۔ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین کی بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

Related posts

اسرائیلی بمباری سے شجاعیہ میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ، ملبے سے 70 لاشیں برآمد

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان

admin

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان سے 16 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

Mobeera Fatima

Leave a Comment