Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان سے 16 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

امریکا میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچا دی ، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت گر گئے ، طوفان کے باعث 30 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

اس کے علاوہ کیٹیگری 3 کے طوفان کے ساتھ شدید بارشیں بھی ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، سمندری طوفان ملٹن کی شدت کم ہو کر کیٹیگری ایک میں بدل گئی۔

Related posts

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کو رہا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت واپس لے لی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment