Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین، تبت میں شدید زلزلہ، 53 افراد ہلاک

چین، تبت میں شدید زلزلے سے بڑے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، تبت کے علاوہ بھارت، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کے تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے کم از کم 53 افراد کے ہلاک جبکہ 62 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ چین اور نیپال میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شدید زلزلے کی وجہ سے عمارتیں گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے80 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔

بھوٹان، نیپال، بھارت، بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کھٹمنڈو وادی سمیت نیپال کے مختلف حصوں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Related posts

گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکی حکومت نے کام کرنا بند کر دیا، وجہ کیا بنی؟

Mobeera Fatima

چینی سرمایہ کاروں سے 25 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہشمند ہیں ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment