Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم کورٹ: شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عمران خان کی اپیل پر جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 31 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کیس کے ٹرائل پر شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شہبازشریف پر10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا جسے شہباز شریف نے غلط قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔

Related posts

پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمت کا تعین ، ہائیکورٹ نے اہم ہدایت جاری کر دی

Mobeera Fatima

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment