Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

خود کو بہت ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں، علیزے شاہ

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید، ٹرولنگ اورمنفی رویے نہ صرف ان کی ذہنی بلکہ جسمانی صحت کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پرنئی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حد تک متاثر ہوئی ہیں کہ نہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکو خیرباد کہہ دیا ہے بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں سے بھی خود کوالگ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود کواس قدرٹوٹا ہوا محسوس کررہی ہوں کہ بیان کرنا مشکل ہے،علیزے شاہ نے چند روز قبل انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر کے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیارکی تھی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پرلکھا کہ “میں زندہ ہوں” اس کے باوجود کچھ نیوزچینلز ان کے والدین سے رابطہ کرکے دریافت کر رہے ہیں کہ کیا وہ وفات پا چکی ہیں۔

Related posts

صحت کارڈ، حکومت کی اسٹیٹ لائف سے معاہدے میں توسیع

Mobeera Fatima

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Mobeera Fatima

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکیں گے ، بل منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment