Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت  جاری کرتے ہوئے کہا کہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی ساتھ دیکھ لیں گے۔

وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ڈویژن بینچ نے کیسز مقرر کرنے سے متعلق جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل آرڈر کے بعد ہم ڈائریکٹ کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔ ہم سزا کے خلاف اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں بھی دیکھ لیں گے۔

Related posts

واشنگٹن میں ہائی الرٹ ، وائٹ ہائوس کے گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی

Mobeera Fatima

ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں بارش ، بعض مقامات پر برفباری کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment