Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دہشتگردوں کیخلاف بات کرنے پر علی امین گنڈاپور کی ٹانگیں کانپتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بات کرنے پر علی امین گنڈا پور کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ن لیگ کے تمام عہدیداروں کی نمائندگی موجود ہے۔ کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اور اختیار ولی مشکل وقت میں ن لیگ کے ساتھ کھڑے رہے۔ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے کبھی ساتھ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور فسطائیت کا تھا۔ لیکن ہم 28 مئی والے ہیں۔ اور کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے بھاگ جائیں گے۔ 9 مئی والوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ موٹرویز کا جال خیبرپختونخوا سے گزر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے نسل درنسل غلام ہیں۔ جبکہ ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کی خواہش پر پانی پھیر دیا گیا۔

Related posts

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

Mobeera Fatima

مومنہ اقبال سے حساس سوال، ندا یاسر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

Mobeera Fatima

حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment