Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور روانہ ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

بلوچستان میں حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے 400 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کیلئے روانہ ہو گئی۔

11 مارچ کو دہشتگرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔

قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا  مشکور ہوں ، ٹرین روانگی سے مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

دوسری جانب ڈی ایس ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرین کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پشاور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچ رہی ہے۔

Related posts

بھارتی کرکٹ ٹیم کی وکٹری پریڈ، پورا ممبئی اُمڈ آیا، ناقابلِ یقین مناظر

Mobeera Fatima

پشاور: خاتون جج سے ہتک آمیز رویہ، وکیل کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment