Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خا م تیل کی درآمدات پر 3.56 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ رہا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خا م تیل کی درآمدات پر 3.35 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، فروری 2025 میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 443 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 10.70 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.57 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔

Related posts

جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

Mobeera Fatima

امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment