Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ ، ہوائی فائرنگ ، ڈبل سواری پر پابندی

جنوبی وزیرستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آج  جمعہ سے 5 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کے عوام کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ، گاڑیوں میں کالے شیشے استعمال کرنے، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی ہو گی، عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

Related posts

نان فائلرز کے لوڈ اور ڈیٹا پر اضافی ٹیکس، پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل

admin

حکومت کا ٹیکس فائلنگ بوجھ کم کرنے کیلئے نئی فیملی کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment